Home اسپورٹس کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ پر بنگلہ دیش کے جشن کا ویڈیو دیکھ کر جسٹن لینگر برہم ہوگئے

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ پر بنگلہ دیش کے جشن کا ویڈیو دیکھ کر جسٹن لینگر برہم ہوگئے

by قندیل

سڈنی :آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے بورڈ کی ویب سائٹ پر مبینہ طور پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو پر کرکٹ آسٹریلیا کے ملازم کے ساتھ بحث ہوگئی ۔ اس ویڈیو میں بنگلہ دیشی کھلاڑی گزشتہ ہفتے کنگاروٹیم کے خلاف اپنی پہلی سیریز جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ’دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ‘ کے مطابق لینگر اور آسٹریلیا کی ٹیم کے منیجر گیون ڈووی نے کرکٹ ڈاٹ کام ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو پر سیریز کے تیسرے میچ کے بعد بحث کی ۔ میزبان بنگلہ دیش نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 4-1 سے جیت لی۔رپورٹ کے مطابق ڈووی نے شروع میں یہ معاملہ کرکٹ آسٹریلیا کے ڈیجیٹل سٹاف کے ساتھ اٹھایا، لیکن جب وہ راضی نہ ہوئے تو معاملہ بڑھ گیا اور لینگر سٹاف کے ممبران پر برہم ہوگئے ۔ ڈووی نے دلیل دی تھی کہ بنگلہ دیشی ٹیم کا گانا سی اے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنا غیرمناسب ہے۔ اس واقعے کو کم از کم ایک درجن افراد نے دیکھا اور کچھ کھلاڑی اس سے برہم تھے۔لینگر نے اس مسئلے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن ڈووی نے کہاکہ ایک بہترٹیم کے ماحول میں ایماندار اور صاف باتیں شامل ہیں۔ چاہے وہ کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف یا ٹیم سے وابستہ دوسرے لوگوں کے درمیان ہو، جیسا کہ اس معاملے میں ہوا۔ یہاں رائے کا اختلاف تھا اور ہم نے کسی معاملے پر اختلاف کیا۔ تاہم ہر ایک کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ میں اس کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔

You may also like

Leave a Comment