Home نقدوتبصرہ جو اکثر یاد آتے ہیں – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

جو اکثر یاد آتے ہیں – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

by قندیل

درج بالا عنوان سے مولانا سراج الدين ندوی کی ایک کتاب دو جلدوں میں منظرِ عام پر آئی ہے ، جو دورِ حاضر کی نمایاں شخصیات کے بارے میں مولانا کے تاثراتی مضامین پر مشتمل ہے – اس کی پہلی جلد کا اجرا حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر جامعۃ الفیصل میں منعقد ہونے والے سمینار(4 – 5 نومبر 2023) میں اور دوسری جلد کا اجرا 4 جنوری 2024 کو مرکز جماعت اسلامی ہند نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایک خصوصی پروگرام میں امیر جماعت جناب سید سعادت اللہ حسینی کے ہاتھوں ہوا –

مولانا سراج الدين ندوی اپنی علمی خدمات اور عملی ، سماجی اور رفاہی سرگرمیوں کی وجہ سے معروف شخصیت کے حامل ہیں – انھوں نے راجہ کا تاج پور ، بجنور (اترپردیش) میں ایک تعلیمی ادارہ ‘جامعۃ الفیصل’ کے نام سے قائم کررکھا ہے – اسلامیات کے مختلف پہلوؤں پر ان کی تصانیف مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی ، ملّت اکیڈمی سرکڑہ ، بجنور اور دیگر اشاعتی اداروں سے طبع ہوچکی ہیں – ان کا ایک اہم کام ابتدائی اور ثانوی سطح کے درجات کے لیے دینی نقطۂ نظر سے مختلف مضامین کی نصابی کتابوں کی تیاری اور اشاعت ہے –

کتاب کی پہلی جلد میں 55 مشائخ ، اساتذہ ، احباب اور رفقاء کا ذکرِ خیر ہے اور جلد دوم میں 59 تحریکی رفقاء کا ذکر ہے – مولانا سراج الدين ندوی جماعت اسلامی ہند کی ایک معتبر اور معروف شخصیت ہیں ، اسی طرح جماعت کے حلقہ کے باہر بھی ان کے وسیع تعلقات ہیں – ان مضامین سے ان کے ہمہ جہت اور وسیع تعلقات کا علم ہوتا ہے – انھوں نے جس پر بھی لکھا ہے اس کے حالاتِ زندگی ، علمی و عملی خدمات اور امتیازات پر روشنی ڈالی ہے اور اس سے اپنے تعلقات کا بھی اظہار کیا ہے – اس طرح یہ کتاب معاصر شخصیات پر ایک قیمتی دستاویز بن گئی ہے -______________________________________

نام کتاب : جو اکثر یاد آتے ہیں

مصنف : سراج الدين ندوی

ناشر:

جلد اول :دار الکتاب دیوبند،

صفحات : 336 ،قیمت 300 روپے

جلد دوم :

ناشر:

ملّت اکیڈمی ٹرسٹ، سرکڑہ، بجنور ، یوپی

صفحات : 400، قیمت : 400 روپے

رابطہ :

9897334419

9758219175

You may also like