Home قومی خبریں جے این یو کا نیا اکیڈمک کیلنڈر جاری

جے این یو کا نیا اکیڈمک کیلنڈر جاری

by قندیل

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے اپنے اکیڈمک کیلنڈر کا اعلان کر دیا ہے۔اس میں 31 جولائی تک امتحانات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔جے این یو کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار نے کہا کہ تمام اسکولوں کے ڈین اورصدورنے کیلنڈر کو اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ طلباء کے تقریباً25 سے 30 جون کے درمیان جے این یو احاطے لوٹنے کی امید ہے تاکہ ان کے باقی تعلیمی کام اور امتحانات مکمل ہو سکیں۔امتحانات 31 جولائی تک مکمل ہوں گے۔ طالب علموں کے لئے نیا سمیسٹر ایک اگست سے شروع ہوگا۔ حالانکہ 31 جولائی تک امتحان کے نتائج نہ آنے کی صورت میں طالب علموں کے پاس عارضی طور پر رجسٹریشن کرانے اور اگلے سمیسٹر میں جانے کا موقع ملے گا۔کمار نے کہا کہ مانسون اجلاس کا رجسٹریش عملدرآمد آن لائن ہوگا۔ جس سے طالب علموں کو سہولت ہوگی اور وہ گھر سے ہی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔پی ایچ ڈی کر رہے طالب علموں کے لئے اپنا مقابلہ جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ یہ اکیڈمک کیلنڈر عارضی طورپر بنا ہے کیونکہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ پورے ملک میں مراحلہ وار طریقے سے لاک ڈاؤن کس طرح ختم کیا جاتا ہے اور یو جی سی سے ہمیں کیا نئے احکامات ملتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment