Home قومی خبریں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ میں کی توسیع

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ میں کی توسیع

by قندیل

نئی دہلی:کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔فارم بھرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2020 ہے۔ یہ تاریخ صرف گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کورسزکے لیے ہے۔ ایم فل اورپی ایچ ڈی کورسزکے لیے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 اگست 2020 ہے۔قبل ازیں جامعہ نے درخواست کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 04 مئی 2020 کر دی۔ اگر کورونا وائرس نہیں ہوتاتودرخواست دینے کی آخری تاریخ 15 اپریل تھی ، لیکن اس سے پہلے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاریخ بڑھادی گئی ۔جامعہ میں یو جی ، پی جی ، پی جی ڈپلومہ ، ایڈوانسڈڈپلومہ ، ڈپلومہ ، ایم فل / پی ایچ ڈی کورسز میں داخلے دستیاب ہوں گے۔جامعہ میں داخلہ لینے کے jmi.ac.in ، آپ کو سرکاری ویب سائٹ jmi.ac.in اور jmicoe.in ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment