جھارکھنڈضمنی الیکشن میں بی جے پی کی شکست

رانچی:جھارکھنڈمیں دوسیٹوں کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں حکمراں اتحادبرامو اور دمکااسمبلی دونوں سیٹیں برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیاہے۔ اوربرامو میں کانگریس کے انوپ سنگھ نے بی جے پی کے یوگیشور مہتو کو چودہ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ اسی دوران دمکا میں ، وزیراعلیٰ کے چھوٹے بھائی بسنت سورین نے گیارہویں مرحلے تک مسلسل پیچھے رہنے کے بعد بی جے پی کے لیوس مرانڈی کو تقریباََ چھ ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے امیدوار بسنت سورین نے بی جے پی کے امیدوار لیوس مرانڈی کو قریب چھ ہزارووٹوں سے شکست دی ہے۔ انہوں نے بتایاہے کہ امیدواروں کوملنے والے ووٹوں کی مکمل تفصیلات کچھ وقت میں دستیاب ہوجائیں گی۔