Home قومی خبریں جھارکھنڈ: سابق وزیراعلی بابو لال مرانڈی کورونا پوزیٹیو، دمکا کا چار روزہ دورہ ملتوی

جھارکھنڈ: سابق وزیراعلی بابو لال مرانڈی کورونا پوزیٹیو، دمکا کا چار روزہ دورہ ملتوی

by قندیل

 

رانچی، جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی بابو لال مرانڈی جمعہ کورونا پوزیٹیوپائے گئے تھے، جس کی وجہ سے ان کا چار روزہ دمکا دورہ ہفتہ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ بی جے پی رہنما مرانڈی نے خود شام کو ٹویٹ کیا اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بارے میں آگاہ کیا اور اپنے رابطے میں آنے والوں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جانچ کروائیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی ابتدائی علامات نظر آنے کے بعد میںنے اپنا ٹیسٹ کروایا اور میرے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ مرانڈی نے کہاکہ آپ سب کی دعاؤں سے میں جلد صحت مند ہوجائوں گا اور عوامی خدمت میں واپس آؤں گا۔ میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو گزشتہ کچھ دنوں میں مجھ سے رابطہ میں آئے ہیں کہ وہ کورونا جانچ کرالیں۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان سروج سنگھ نے بتایا کہ بابو لال مرانڈی حال ہی میں دہلی سے واپس آئے تھے۔ وہ ہفتے کے روز سے چار روزہ دمکا ٹور پر جانے والے تھے لیکن اب ان کا یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے اور وہ رانچی میں اپنی رہائش گاہ پر قرنطین میں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست کی دمکا اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہونا جس کے چناؤ پرچار میں انھیں جانا تھا۔

You may also like

Leave a Comment