رانچی:جھارکھنڈ کے وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود حاجی حسین انصاری کا آج رانچی کے میدانتا ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی سربراہی میں قائم موجودہ حکومت کے کابینی وزیر کو سانس لینے میں تکلیف تھی جس کی وجہ سے ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا اور رپورٹ پوزیٹیو آنے کی وجہ سے انھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں علاج کے بعد ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آرہی تھی اور کورونا رپورٹ بھی نگیٹیو آ گئی تھی مگر آج ان کا انتقال ہوگیا۔ جے ایم ایم کے ٹکٹ پر چار بار ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے حاجی حسین انصاری موجودہ حکومت میں اقلیتی بہبود و رجسٹریشن کے وزیر تھے۔