جھارکھنڈ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، چھٹی جے پی ایس سی کے 326 افسران کی تقرری منسوخ

رانچی: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چھٹی جے پی ایس سی کے 326 افسران کی تقرری منسوخ کردی۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں آج چھٹی مشترکہ سول سروسز مسابقتی امتحان کے نتائج کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس میں جسٹس سنجے کمار درویدی نے چھٹی جے پی ایس سی کے 326 افسران کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔فیصلے میں 326 (سی او، بی ڈی او اور ڈی ایس پی) افسران کی تقرری منسوخ کردی گئی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کو چار ہفتوں کے اندر تقرری کے لیے ایک نئی میرٹ لسٹ تیار کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے جے پی ایس سی کو ہدایت کی ہے کہ کم سے کم نمبروں (کم سے کم مارجن) سے متعلق پہلے جاری کردہ نتائج کو دوبارہ شائع کریں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ امیدواروں کے لئے لازم ہے کہ وہ ہر پیپر میں کامیاب ہوں۔طلباء رہنما امیش پرساد جو جے پی ایس سی کے طلباء کی طرف سے قیادت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں معزز عدالت کے منصفانہ فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔