جیت ہماری ہو گی،نتائج کل یا پرسوں تک آ جائیں گے:جو بائیڈن

نیویارک :امریکا میں صدارتی انتخابات کے ڈیموکریٹک امیدوار جو بایئڈن نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ نتائج کے سامنے آنے تک صبر سے کام لیں۔ تاہم انہوں نے باور کرایا کہ وہ جیت کے قریب ہیں۔بائیڈن ڈیلاویئر ریاست میں اپنے سپورٹرز سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کہ نتائج کا کل یا پرسوں تک ہو جائے گا۔دوسری جانب ٹرمپ نے جواب میں دیر نہ لگائی اور حسب عادت ٹویٹر پر یہ بیان دیا کہ ہم بھرپور طریقے سے برتری کے حامل ہیں اور ڈیموکریٹس کو انتخابات چوری نہیں کرنے دیں گے۔ٹرمپ نے ایک بڑی کامیابی کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج شام خطاب کریں گے۔جو بائیڈن کی انتخابی مہم نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ڈیموکریٹک امیدوار امریکیوں اور اپنے ووٹرز سے خطاب کریں گے۔توقع ہے کہ غیر معمولی حالات میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار ہوں گے۔ اس مرتبہ کروڑوں افراد نے قبل از وقت یا ای میل کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس پر ریپبلکن پارٹی کے کیمپ میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ریپبلکنز بارہا ای میل کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*