Home قومی خبریں NEET-JEE امتحان:سپریم کورٹ نظرثانی کی درخواست پرغورکرنے کے لیے تیار

NEET-JEE امتحان:سپریم کورٹ نظرثانی کی درخواست پرغورکرنے کے لیے تیار

by قندیل

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ستمبر میں ہونے والے NEET-JEE امتحان ملتوی کرنے کی درخواستوں کو خارج کرنے کے حکم کے خلاف چھ ریاستوں کے چھے وزرا کی نظر ثانی کی درخواست پر جمعہ کو غورنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیمبر میں تین ججوں پر مشتمل بینچ غور کرے گا۔ جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس بی آر اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل بینچ دوپہر ڈیڑھ بجے غور کرے گا۔ جس بینچ نے 17 اگست کو فیصلہ دیاہے وہ جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں تھا ، جو ریٹائر ہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ جسٹس اشوک بھوشن نے لی ہے۔ دراصل سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ سنیل فرنینڈس کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 17 اگست کا حکم امتحان ،طلبا / امیدواروں کی حفاظت اور ان کے زندگی کے حق کو محفوظ بنانے میں ناکام رہاہے۔

You may also like

Leave a Comment