جے ای ای مینس کے نتائج کااعلان

نئی دہلی:نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے)نے جے ای ای مینز 2020 کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ نتائج کے اعلان کے فوراََبعد این ٹی اے نے جے ای ای ایڈوانسڈ 2020 کے داخلہ امتحان کے لیے کٹ آف بھی جاری کردیاہے۔صرف ان طلبا کوجنہوں نے JEE مین 2020 امتحان پاس کیا ہے ، انہیں JEE ایڈوانسڈ 2020 داخلے کے لیے درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔اس سال کٹ آف کو عمومی زمرے کے لیے بڑھایاگیا ہے جبکہ دیگر تمام زمرے یعنی معاشی طور پر کمزورسیکشن (ای ڈبلیوایس) ، دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) ، شیڈولڈ ذات (ایس سی) ، شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) اور کٹ آف میں اضافہ کیاگیا ہے۔JEE مین 2020 کے داخلے کے امتحان میں کامیاب ہونے والے ٹاپ 2.5 لاکھ طلبہ وطالبات JEE ایڈوانسڈ 2020 میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ جے ای ای ایڈوانسڈ 2020کے لیے درخواست دینے کا عمل کل سے شروع ہوگا۔