جے ای ای (مینس) امتحان میں بدعنوانی: سی بی آئی نے 20 مقامات پر چھاپہ مارا

نئی دہلی:مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعرات کو ایفنٹی ایجوکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹرز کے خلاف جے ای ای (مینس) امتحان کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملک بھر میں 20 مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ چھاپے دہلی ،این سی آر، پونے اور جمشید پورسمیت مختلف شہروں میں مارے گئے۔سی بی آئی کے ترجمان آر سی جوشی نے کہا کہ سی بی آئی نے انسٹی ٹیوٹ، اس کے ڈائریکٹرز، ان کے ایجنٹوں،معاونین اور امتحانی مرکز میں تعینات عملے اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر 2021 کو ایک نجی کمپنی، اس کے ڈائریکٹرز اور دیگر ملازمین سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔