جے ای ای امتحان – نتائج کی تیاری مکمل:وزیرتعلیم

نئی دہلی:وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے حکومت پر اعتماد کرنے اور جے ای ای مینس 2020 کے امتحانات میں شرکت کرنے پرطلباء اور والدین کا شکریہ ادا کیاہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایاہے کہ جے ای ای مینس 2020 کے نتائج کا عمل شروع ہوچکا ہے اور جلد ہی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔کورونابحران کے درمیان ، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے یکم ستمبر سے 6 ستمبر 2020 تک جے ای ای مینس 2020 کا امتحان لیاہے۔وزیر تعلیم نشنک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ معلومات دی ہیں۔ طلبا اور والدین کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے انجینئرنگ داخلہ امتحان کوبحفاظت کرانے پرقومی جانچ ایجنسی (این ٹی اے) اور انتظامیہ کاشکریہ اداکیاہے۔ این ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد طلباء کے لیے جے ای ای مینس 2020 کا اہتمام کیا۔ اس امتحان میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد سخت حفاظتی پروٹوکول تیار کیے گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق JEE مین 2020 کا نتیجہ 11 ستمبر 2020 کو آنے کی امیدہے۔ امیدوار سرکاری ویب سائٹ یعنی jeemain.nta.nic.in اور nta.nic.in پرنتائج کے اعلان کے بعدنتیجہ چیک کرسکتے ہیں۔