Home قومی خبریں جے ای ای (ایڈوانسڈ) امتحان ملتوی

جے ای ای (ایڈوانسڈ) امتحان ملتوی

by قندیل

نئی دہلی:کوویڈ 19 کی وبا کی موجودہ حالت کے پیش نظر آئی آئی ٹی میں انجینئرنگ کی فیکلٹی میں داخلے کے لیے مجوزہ جے ای ای (ایڈوانسڈ) 2021 داخلہ امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ معلومات جے ای ای (ایڈوانسڈ) کی سرکاری ویب سائٹ پر دی گئی ہیں۔نوٹس میں کہاگیاہے کہ کوویڈ 19 کے سبب جے ای ای (ایڈوانسڈ) 2021 کو ملتوی کردیاگیاہے۔یہ امتحان 3 جولائی 2021 کو طے ہوا تھا۔ داخلہ امتحان کے لیے نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان مناسب وقت پرکیاجائے گا۔اس سے قبل 8 جنوری کو جاری نوٹس کے مطابق انجینئرنگ فیکلٹی میں داخلے کے لیے جوائنٹ انٹرنس امتحان 3 جولائی کو مقررتھا۔واضح رہے کہ JEE مینز پاس کرنے والے طلبا JEE ایڈوانسڈ میں درخواست دینے کے اہل ہیں۔قومی امتحانات ایجنسی نے کوڈ 19 کے باعث جے ای ای (مینز) کا امتحان اپریل اور مئی کے سیشن کے لئے ملتوی کردیے۔

You may also like

Leave a Comment