جے ڈی یو ایم ایل سی تنویر اختر کا کورونا سے انتقال

پٹنہ:جے ڈی یو لیڈراوررکن قانون سازکونسل تنویر اختر کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کچھ دنوں سے پٹنہ میں آئی جی آئی ایم ایس میں داخل تھے۔ تنویر اختر جے ڈی یواقلیتی سیل کے ریاست کے انچارج تھے۔ تنویر اختر 2016 میں اسمبلی کوٹہ سے ایم ایل سی بنے تھے اور ان کی مدت جولائی 2022 تک تھی۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے رکن قانون سازکونسل تنویر اخترکی موت پر تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تنویر اختر ایک ہنر مند سیاستدان تھے۔ وہ ملنسار شخص تھے اور لوگوں میں بہت مشہور تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تنویر اختر کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔