جے ڈی یو کی ہائی ٹیک ورچوئل ریلی کل

پٹنہ:جے ڈی یوکی ورچوئل ریلی جس کی تیاریاں کافی دنوں سے کی جارہی تھیں،اس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔حکمراں جے ڈی یو کے قومی سربراہ اور ریاستی وزیراعلی نتیش کمار کل ایک ورچوئل ریلی کے ذریعے پورے بہار کے عوام سے خطاب کریں گے۔ جے ڈی یو کا دعوی ہے کہ اس ورچوئل ریلی میں اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ اس ریلی میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگ شامل ہوں گے۔ اس ریلی میں شامل ہونے کے لئے تمام لوگوں کو موبائل پر لنک بھیجا جارہا ہے۔ ایک کلک پر وہ اس ریلی میں شامل ہوں گے۔حکمراں جے ڈی یوآفس میں ریلی صبح 11.30 بجے سے شروع ہوگی۔ وزیر اعلی نتیش کمار ، جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ ، جے ڈی یو رہنما للن سنگھ ، آر سی پی سنگھ ، وزیر سنجے جھا ، اشوک چودھری اسٹیج پر موجود ہوں گے۔ ریلی کے ذریعے نتیش پارٹی کارکنوں کوکامیابی کا ٹپس بھی دیں گے۔ آج جے ڈی یو نے سنڈے ڈائیلاگ پروگرام کے تحت پارٹی کے ریاستی کارکنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس میںسب سے اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کواس ریلی میںشامل کریںاور پارٹی کے قومی سربراہ ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار کے خطاب سے فیضیاب ہوں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*