Home قومی خبریں جے ڈی یو کا چراغ پاسوان پرپلٹ وار، جب چراغ 3 سال کے تھے تب نتیش نے جیتاتھا پہلا اسمبلی انتخاب

جے ڈی یو کا چراغ پاسوان پرپلٹ وار، جب چراغ 3 سال کے تھے تب نتیش نے جیتاتھا پہلا اسمبلی انتخاب

by قندیل

نئی دہلی:جے ڈی یو اور چراغ پاسوان کے مابین لڑائی اب عروج پر ہے۔ چراغ پاسوان کے اسمبلی انتخابات لڑنے کی خبریں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔سیتامڑھی سے جے ڈی یوسے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنیل کمار پنٹو نے ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان پر بڑا حملہ کیا ہے۔ جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ چراغ پاسوان اپنی مرضی سے جتنی بھی نشستوں پر چاہیں لڑ سکتے ہیں لیکن بہار کی عوام اس کا جواب دے گی۔ پنٹو نے پوچھا کہ کیا چراغ پاسوان بی جے پی کے خلاف بھی امیدوار کھڑا کریں گے؟۔پنٹو نے چراغ پاسوان کو چیلنج کیا کہ وہ بھی اسمبلی انتخابات لڑنے کے اپنے خواب کو پورا کرلیں۔ انہوں نے طنز کیا کہ نتیش کمار جب وہ 3 سال کے تھے تو ایم ایل اے بن گئے تھے۔جے ڈی یو حملے کے جواب میں ایل جے پی نے بھی حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان اشرف انصاری نے کہاہے کہ اگر جے ڈی یو کو نتیش کمار پر اتنا فخر ہے تو وہ تنہا انتخابات لڑکردیکھ لیں۔

You may also like

Leave a Comment