Home قومی خبریں جینت چودھری پر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج،آر ایل ڈی کی جاٹ مہاپنچایت

جینت چودھری پر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج،آر ایل ڈی کی جاٹ مہاپنچایت

by قندیل

لکھنؤ:ہاتھرس کیس میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی)کے لیڈرجینت چودھری پر لاٹھی چارج کے خلاف آج ایک جاٹ مہاپنچایت طلب کی گئی ۔جینت چودھری پر حملہ کوکسانوں کے وقار سے جوڑاگیا اور مہاپنچایت میں لاٹھی لہرائی گئی۔ مہاپنچایت میں موجود بہت سے لوگوں نے لاٹھی لہرائی۔اس دوران ابھے چوٹالہ نے کہا کہ ملک کے کسان لیڈران اور ملک کے کسانوں کومتحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ اب وقت آگیا ہے کہ یوپی کے کسان متحد ہوں ،جن ریاستوں میں بی جے پی اقتدار میں ہے ، وہاں حکومت کسانوں کی آواز دبا رہی ہے۔ابھے چوٹالہ نے کہا کہ چودھری دیوی لال اور چودھری چرن سنگھ نے ملک میں کسانوں کے لیے جدوجہد کی اور انہیں متحدکیاتھا۔یہ حکومت کسانوں کی آوازکوکمزور کرنا چاہتی ہے۔ تمام رہنماؤں کو پارٹی لائن سے آگے آکر متحدہوناچاہیے۔ہاتھرس کے ملزموں کو پھانسی دی جانی چاہئے ، لیکن حکومت ان کی حفاظت کر رہی ہے۔سابق ایس پی رکن اسمبلی دھرمیندر یادو نے کہاکہ ہاتھرس کا حملہ جینت چودھری پرنہیں بلکہ چرن سنگھ کی میراث پرتھا۔ یہ کسانوں اور نوجوانوں پر حملہ ہے۔ اکھلیش یادو کا پیغام ہے کہ سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی الیکشن لڑیں گے۔

You may also like

Leave a Comment