Home اسپورٹس ایشین کرکٹ کونسل میں جے شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع، 2024 تک رہیں گے صدر

ایشین کرکٹ کونسل میں جے شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع، 2024 تک رہیں گے صدر

by قندیل

نئی دہلی:ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کی میعاد میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب وہ 2024 تک اے سی سی کے صدر رہیں گے۔ یہ فیصلہ ACC کی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں لیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ ہفتے کے روز کولمبو میں ہوئی۔شاہ کو گزشتہ سال جنوری میں اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن اس عہدے پر فائز تھے۔ اس بار شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے پیش کی جس کی اے سی سی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر حمایت کی۔ہفتہ کو اے سی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ اے سی سی کی توجہ اس خطے (ایشیا) میں کھیل کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ شاہ نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے AGM میں سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں اے سی سی میں اپنے تمام قابل احترام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اے سی سی کی طرف سے شروع کیے گئے تمام کام کو مکمل کرنے کے قابل سمجھا۔

You may also like

Leave a Comment