20 C
نئی دہلی
Image default
بین الاقوامی خبریں

جے شنکر نے سعودی ،کویت ،آسٹریلیااورسنگاپورکے لیڈروں سے ملاقات کی

میونخ:وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے میونخ سیکورٹی کانفرنس سے الگ افغانستان میں امریکہ کے امن سفیر اور سعودی وزیر خارجہ سمیت کئی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کرکے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔جے شنکر نے ٹویٹ کیاہے کہ ایم ایس سی 2020 کے دوران افغانستان میں تعینات امن کے قاصدسے ملاقات کی۔ افغانستان کی بات چیت پر ان کی طرف سے دی معلومات کی تعریف کرتا ہوں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ شاہزادہ فیصل بن فرحان سے ہفتہ کو(مقامی وقت کے مطابق) ملاقات کی اور عالمی اور علاقائی مسائل پر ان کے نقطہ نظر کی تعریف کی۔انہوں نے کہاہے کہ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل میں ان کے ساتھ کام کرنے سے حوصلہ افزا ہوں۔امریکہ اور طالبان کے درمیان تشدد کم کرنے کے لئے جاری مذاکرات کے درمیان دونوں کی یہ ملاقات ہوئی ہے۔اس کے علاوہ سی اے اے پرپوری دنیا،اسلامی ممالک اوریوروپی یونین کی گہری نظررکھنے کے درمیان یہ ملاقات اہم سمجھی جارہی ہے۔ میونخ سیکورٹی کانفرنس 14 سے 16 فروری تک منعقدکی گئی ہے ۔1963 سے جاری اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی سیکورٹی کی پالیسیوں پر بحث / تبادلہ خیال کرناہے۔ اس کاانعقاد ہر سال ہوتا ہے۔وزیر خارجہ جے شنکرنے آسٹریلیا اور سنگاپورکے وزرائے دفاع لنڈا رینلڈس اور این ایگ ہین سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ان کے ساتھ سیکورٹی تعاون کو آگے بڑھانے پر کام کر رہا ہے۔کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر الصباسے ملاقات پرجے شنکرنے کہاہے کہ ہمارے تعلقات مضبوط تاریخی اور ثقافتی بنیادپربنے ہیں۔ ہم انھیں نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ایک ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے فارن افیئرز کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور یورپی یونین ،جرمنی اور بھارت کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹ مسلح سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کی قیادت میں امریکی پارلیمنٹ (کانگریس) کے وفد کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔انہوں نے کہاہے کہ ہمارے درمیان بڑھتے اسٹریٹجک تعاون پرتبادلہ خیال کیاہے۔تعلقات بنانے میں ان کی دلچسپی کااحترام کرتے ہیں۔اس سے پہلے سنیچر کوجے شنکرنے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو سے ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاتھا۔انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سے بھی ملاقات کی تھی۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اوران کی بیوی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر 24-25 فروری کوہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ایسے میں امریکی اعلیٰ حکام سے ان کی یہ میٹنگ اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment