Home نعت جون ایلیا کے نعتیہ اشعار

جون ایلیا کے نعتیہ اشعار

by قندیل

بتا رہی ہیں ضیائیں یہاں سے گزرے ہیں
حضور کیا روشِ کہکشاں سے گزرے ہیں
ہوئے ہیں آج وہ عنوانِ داستانِ جمال
وگرنہ یوں تو ہر اِک داستاں سے گزرے ہیں
ہر ایک بزم میں کہتے ہیں فخر سے جبریل
حضور خاص مِرے آشیاں سے گزرے ہیں
ہے مختصر یہی افسانۂ شبِ معراج
جہاں سے کوئی نہ گزرا وہاں سے گزرے ہیں

You may also like

Leave a Comment