جاٹ ریزرویشن کا معاملہ:سابق وزیر وشوندر سنگھ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

بھرت پور:راجستھان حکومت میںسابق وزیرزوشوندر سنگھ نے ہفتے کے روز وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کے متعلق اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم اشوک گہلوت سے ملاقات میں بھرت پور اور دھول پور کی جاٹ برادری کے ریزرویشن مطالبات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ریاستی حکومت اس کی حمایت میں جلد سے جلد مرکزی حکومت کو خط بھیج کر فیصلہ کن اقدام کرے گی۔اس سے قبل جمعہ کو انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے جاٹوں کو او بی سی میں شامل کیا تھا۔ 1999 میں ، بھرت پور اور دھول پور کے جاٹوں کو اس وقت ان فوائد سے محروم کردیا گیا تھا۔ جس کے لیے ہم نے لمبی جنگ لڑی تھی، سروے پھر کیا گیا، جس کے بعد بھرت پور اور دھول پور کے جاٹوں کو ریاست میں ریزرویشن ملا۔ ایک طویل مدت سے ہم مرکز سے اس ریزرویشن کی سفارش کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بھرت پور- دھول پور جاٹ کمیونٹی کو 1999 میں ریزرویشن دیا گیا تھا، جسے 2013 میں ختم کردیا گیا ۔ اس کے بعد کمیونٹی نے طویل مدت احتجاج کیا اور پھر 2017 میں ریاستی حکومت نے ریزرویشن دیا ، لیکن ابھی تک مرکز نے اس کا موقع نہیں دیا ہے۔