جسپریت بمراہ نے توڑا جواگل سریناتھ کا ریکارڈ

چنئی:جمعہ سے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اترتے ہی ہندوستانی ٹیم کے اسٹرائیکر فاسٹ بولرجسپریت بمراہ نے ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ تاہم اس ریکارڈ کے لیے انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی ، لیکن اس کے باوجود ان کے نام ایک ریکارڈ درج ہوگیا۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ جسپریت بمراہ نے اس میچ میں میچ ریفری کا عہدہ سنبھالنے والے کیندباز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔دراصل انگلینڈ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنے کیریئر کا 18 واں میچ کھیلنے والے جسپریٹ بمراہ ہندوستان میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے اترے ہیں ۔بمراہ اس سے پہلے گھر میں کبھی ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے ۔ تاہم انہیں کھیلتے ہوئے تین سال ہوچکے ہیں ، لیکن ایک بار بھی انہوں نے ہندوستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ بیرون ملک میں بیشتر ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اب جسپریت بمراہ نے گھر پرہندوستان کےلیے  پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق تیز گیندباز جواگل سری ناتھ کے نام تھا ، جنہوں نے اپنے ڈیبو کے بعد غیر ملکی سرزمین پر 12 ٹیسٹ کھیلے تھے۔ اس کے بعد 13 ویں ٹیسٹ میچ میں انہیں ہندوستان میں کھیلنے کا موقع ملا۔ وہی جواگل سری ناتھ چنئی ٹیسٹ میچ میں میچ ریفری کے کردار ادا کررہے ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*