Home بین الاقوامی خبریں جاپان نے ہندوستان پر روس کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا دباؤ ڈالا

جاپان نے ہندوستان پر روس کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا دباؤ ڈالا

by قندیل

نئی دہلی:جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارتی ہم منصب سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور روسی حملوں نے بین الاقوامی نظام کی بنیادیں ہلا دی ہیں اور اس کا سختی سے مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ تاہم بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ماسکو کے جارحانہ اقدامات کی براہ راست مذمت نہیں کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں بھارت نے یوکرین کا ذکر کیے بغیر تشدد کو فوری طور پر روکنے کے اور تنازعہ کو مذکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ بھارت، آسٹریلیا، امریکا، اور جاپان کے کواڈ اتحاد میں بھارت ایسا واحد ملک ہے جس نے ابھی تک یوکرین میں روسی حملوں کے بعد ماسکو کی کھل کر مذمت نہیں کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment