20 C
نئی دہلی
Image default
بین الاقوامی خبریں

جاپان اپنے شہریوں کے ای ویزا منسوخ کئے جانے سے ناراض

نئی دہلی:کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے جاپانی شہریوں کے ای ویزا منسوخ کئے جانے کے ہندوستان کے فیصلے پر جاپان نے سخت مخالفت کی ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ جاپان نے ہندوستان کو اعتراض خط جاری کر کے اپنے شہریوں کے ای ویزا منسوخ کئے جانے کے فیصلے کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔غور طلب ہے کہ ہندوستان نے جاپان کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا، ایران اور اٹلی کے شہریوں کے ای ویزا بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔جاپان کو اعتراض اس بات پر ہے کہ دونوں ممالک کے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہندوستان نے دوسرے ممالک کے ساتھ ساتھ جاپانی شہریوں پر بھی روک لگا دی۔حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کی طرف سے مختلف ممالک کے شہریوں کے ای ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے کا واحد مقصد ملک میں کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کو روکنا ہے اور ہندوستان فیصلے کا جائزہ شاید ہی لے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے تین مارچ سے پہلے اٹلی، ایران، جنوبی کوریا اور جاپان کے شہریوں کو جاری ویزا اور ای ویزا ملتوی کر دیئے تھے تاکہ ملک میں کرونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ہندوستان میں اب تک کرونا وائرس سے انفیکشن کے 31 معاملے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تقریباً29,000 لوگوں کو احتیاطا نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment