Home قومی خبریں جموں و کشمیر پرکل جماعتی میٹنگ مثبت قدم، انتخابات سے پہلے ملے مکمل ریاست کادرجہ بحال کیا جائے: کرن سنگھ

جموں و کشمیر پرکل جماعتی میٹنگ مثبت قدم، انتخابات سے پہلے ملے مکمل ریاست کادرجہ بحال کیا جائے: کرن سنگھ

by قندیل

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کی جموں و کشمیر کے لیڈران سے میٹنگ کو ایک انتہائی مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈرکرن سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل مکمل ریاست کے درجے کو بحال کیا جائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے جموں و کشمیر کی عوام کے زخموں کو بھرنے میں مدد ملے گی۔ کشمیر کے ہندوستان سے الحاق کی شرائط پر دستخط کرنے والے کرن سنگھ کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کے بیٹے نے ان کی ذاتی رائے میں ایسالگتا ہے کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ ناقابل واپسی ہے، حالانکہ انہوں نے زوردیا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے زیرغور ہے اور اب وہیں فیصلہ ہونا چاہئے۔جموں وکشمیر کے آخری ’صدر ریاست اور پہلے گورنر نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کو جموں وکشمیر کے ان لوگوں کیلئے جن کا معاش گذشتہ دو سالوں کے دوران بری طرح متاثر ہوا ہے، ان کو مالی ترقیاتی پیکیج دینا چاہئے۔

You may also like

Leave a Comment