جموں و کشمیر:محبوبہ مفتی کی نظربندی مزید3ماہ بڑھی

سری نگر:جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کی نظر بندی کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت 5 نومبر 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد سے نظر بند ہے۔ ادھر انتظامیہ نے جمعہ کے روز پی ڈی پی رہنما سجاد لون کو حراست سے رہا کیا ہے۔5 اگست 2019 کو، جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی شق کو ختم کرنے کے دن حکومت نے تمام سیاستدانوں کو حراست میں لے لیاتھا۔ اس مدت کے دوران، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، فاروق عبد اللہ اور بہت سے دوسرے سیاستدانوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پچھلے دنوں جموں و کشمیر کے بہت سارے رہنماؤں کو حراست سے رہا کیا گیا تھا۔ ان میں سے عمر عبداللہ، فاروق عبد اللہ اور بہت سارے دوسرے سیاستدانوں کو سری نگر میں رکھا گیا تھا جہاں سے انہیں رہا کیا گیا تھا۔