Home قومی خبریں جمیعت یوتھ کلب کی جانب سے نانگلوئی دہلی میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ پروگرام کاانعقاد

جمیعت یوتھ کلب کی جانب سے نانگلوئی دہلی میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ پروگرام کاانعقاد

by قندیل

نئی دہلی :جمعیت علماء ہند (مولانا محمود مدنی) کی طرف سے جامعہ عربیہ زینت القرآن میر وہار نانگلوئی دہلی میں جمعیت یو تھ کلب کے زیر اہتمام بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت قاری عبد السمیع نائب صدر جمعیت علماء دہلی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا حکیم الدین قاسمی سیکرٹری جمعیت علماء ہند، مولانا قاری محمد عارف قاسمی اور جمعیت یوتھ کلب کے نیشنل کنوینر و ٹرینر ماسٹر ہداہت اللہ صدیقی تشریف لائے
آج کے ناگفتہ بہ حالات پر جہاں چہار جانب نفرت و آپسی دشمنی کے ماحول میں اور قدرتی آفات و بیماری پھیل جانے کی صورت میں ہم مریضوں اور پریشان حال لوگوں کو کیسے اپنی جانب سے مدد و خدمات پہونچا سکیں، ان تمام باتوں کو سکھانے اور بتانے کیلئے جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے پورے ملک میں پروگرام جاری و ساری ہیں جسکی دہلی میں پہلی مرتبہ اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، واضح رہے کہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ یہ ایک سرکاری محکمہ ہے ، جو بچے اسمیں کامیاب ہونگے ان تمام کامیاب بچوں کو سرکاری ملازمت میں ریزرویشن کی سہولت ملے گی، مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ سب سے زیادہ اگر فائدہ ہوگا تو وہ ہمارے خود کے جسم کو ہوگا یعنی جب ہم ایکسر سائز کرینگے تو ظاہر سی بات ہے کہ ہم ہر بڑی چھوٹی بیماری سے محفوظ رہیں گے-

پروگرام میں کافی بچوں کی تشکیل بھی کی گئیں اخیر میں مدرسے کے نائب ناظم تعلیم مولانا محبوب عالم کے شکریہ کے ساتھ مجلس کا اختتام پذیر ہوا-

میٹنگ میں خصوصی طور شرکت کرنے والے علماء و دانشوران کے نام حسب ذیل ہیں
مولانا صدر عالم مفتاحی،حافظ اکرام الحق، مولانا عبدالوحید رشیدی ،مولانا شمیم ریاض ندوی، مولانا ممتاز قاسمی، مولانا نسیم احمد، قاری اخلاق احمد، بھائ شاہد، حافظ پرویز عالم ،مولانا شہزاد قاسمی ،مولانا قاسم، قاری محمد ارشاد بوانہ،مولانا مبشر عالم ، مولانا ارشاد بوانہ،بھائ قمرعالم، بھائ جاوید،حاجی نسیم احمد راجدھانی پارک، عبدالواحد صدیقی الھند یووا سنگھ،مولانا محمد ارشاد مادی پور،سلیم احمد میر وہار،فیروز احمد میر وہار،خورشید عالم کے نام قابل ذکر ہیں-

You may also like

Leave a Comment