Home قومی خبریں جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی مجلس عاملہ کی تشکیل ،مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری نامزد

جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی مجلس عاملہ کی تشکیل ،مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری نامزد

by قندیل

ممبئی(پریس ریلیز):جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس منتظمہ کا اجلاس ختم ہوتے ہی نو منتخب صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے پچھلے ٹرم کیمجلس عاملہ کی از سر نو تجدید کرتے ہوئے نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر حافظ مسعود صاحب حسامی کو مجلس عاملہ کا اجلاس بلاکرجنرل سیکرٹری کی تعیین کے لئے استصواب رائے کی تاکید کی جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے ریاستی دفتر میں مجلس عاملہ کا اجلاس 12 دسمبر 2021 کو سہ پہر میں تین بجے مولانا مسعود احمد حسامی نائب صدر جمعیۃ مہاراشٹر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز مفتی محمد یوسف قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ دستور اساسی جمعیۃ علماء ہند کی دفعہ 36(الف) کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹینے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میریدانست میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی تاریخ میں مولانا حامد الانصاری غازی مرحوم اور مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دو ایسی شخصیتیںہیں جنھوں نے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے ایسی مرتب، منضبط اور فعال خدمات انجام دی ہیں جن کو کبھیبھلایا نہیں جاسکتا ہے، اس بنا پر آئندہ ٹرم میں جنرل سکریٹری کے لیے میں مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب کے نام کو پیش کرتا ہوں ، مجلسعاملہ کے تمام ممبران نے اس تجویز کی پر زور تائید کی اور صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب کی نیابت کرتےہوئے جناب حافظ مسعود حسامی صاحب نے حسب ضابطہ ۔

آئندہ ٹرم کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کے نام کا اعلان کیا اس اجلاس میں مرکز سے تشریف لائے ہوئےمہمان خصوصی جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی حضرت مولانا مفتی سید معصوم ثاقب صاحب نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکتفرمائی اور اپنے ناصحانہ کلمات سے نوازا -ا جلاس کے شرکاء میں مولانا مسعود احمد حسامی، مولانا اشتیاق احمد قاسمی،ڈاکٹر عبد المنان شیخ،حافظ محمد ذاکر صدیقی، مولاناحلیماللہ قاسمی،مفتی محمد یوسف قاسمی،گلزار احمد اعظمی، مفتی حفیظ اللہ قاسمی،حافظ محمد عارف انصاری،مولانا محمد عارف عمری،مولاناعبد الصمد قاسمی،مولانا عبد القیوم قاسمی،مشتاق صوفی،مفتی محمد محسن قاسمی،قاری محمد ادریس انصاری، مولانا مفتی مرزا کلیم بیگندوی،حافظ شیخ خلیل اللہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔

آج مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مجس منتظمہ میں منظور کی گئی قرارداد کو وزیر اعلی مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے ، ہوم منسٹر دلیپ ولسے پاٹِل ،وزیر اقلیتی امورنواب ملک اور ریاست کی سیکولر پارٹیوں کے صدور کوروانہ کیا ۔ منظور کی گئی قرار داد میں اقلیتی اداروں کی تشکیل نو ، دھولیہ اور مالیگاؤں فسادات کی تحقیقات کرنے والے کمیشنوں کی رپورٹ منظر عامپر لاکر خاطی پولیس والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ، مذہبی شخصیات کے احترام کے لئیے خصوصی قانون سازی ، شہریت ترمیمیقانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سے مقدمات واپس لینا وغیرہ شامل ہے ۔

You may also like

Leave a Comment