جمعیت علما کے ادارہ مباحث فقہیہ و امارتِ شرعیہ ہند کے سربراہ مولانا معزالدین قاسمی کا انتقال

نئی دہلی:جمعیت علماے ہند کے ادارہ مباحث فقهيہ اور امارت شرعیہ ہند کے ناظم اور طویل عرصے سے جمعیت علما کے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کی سماجی ،ملی و علمی خدمت میں مصروف مولانا معزالدین قاسمی کا آج دہلی کے میکس ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ پچھلے کچھ عرصے سے سخت علیل تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔ جمعیت علما سے وابستہ علما و کارکنان اور دیگر اہل علم حضرات نے ان کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔