جمعیۃ علماء بہار کے ناظم اعلی حسن احمد قادری کا انتقال

پٹنہ:جمعیۃ علماءِ بہار(الف) کے ناظمِ اعلی الحاج حسن احمدقادری صاحب آج دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے،اناللہ واناالیہ راجعون،ان کے انتقال پر ملال کی خبرسنتے ہی جمعیۃ علماء بہار(میم) کے صدرمحترم جناب مفتی جاویداقبال قاسمی نے گہرے دکھ اوررنج وغم کا اظہارفرمایا،واضح رہے کہ ابھی کچھ دیرقبل ایک زمانہ تک جمعیۃ علماء سے وابستہ رہے جناب الحاج حسن احمدقادری صاحب ناظمِ اعلی جمعیۃ علماء بہار(الف) اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئے،وہ پہلے جمعیۃ علماء بہارکے سکریٹری اور پھرجنرل سکریٹری رہے،ابھی بھی حضرت مولاناسیدارشدمدنی صاحب کی جمعیۃ کے جنرل سکریٹری تھے،ان کے انتقال پرملال پر اپنے تعزیتی کلمات میں جمعیۃ علماء بہارکے صدرمحترم جناب مفتی جاویداقبال قاسمی نےکہا کہ ان کا انتقال؛ملک وملت،بالخصوص ریاستِ بہارکے لیے ایک عظیم خسارہ ہے،مدنی خاندان سے ان کاگہرارشتہ تھا،ایک لمبے زمانے تک پہلے جمعیۃ علماء بہارکے سکریٹری پھر جنرل سکریٹری رہے،جب وہ سکریٹری تھے تب،اور جب جنرل سکریٹری ہوئے اس وقت بھی ان کے ساتھ ہمیں کام کرنے کا موقع ملا،وہ بڑی خوبیوں کے مالک تھے،خلیق وملنسار تھے،اور کام کے آدمی تھے ـ جمعیۃ علماء بہارکے صدرمحترم جناب مفتی جاوید اقبال قاسمی صاحب نے کہا:ملک وملت کے لیے ان کی خدمات بہت زیادہ ہیں،اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے،اورانہیں غریق رحمت کرے،مفتی جاوید اقبال قاسمی نے جمعیۃ علماء بہارکے اراکین، خدام،اور ضلعی جمعیۃ علماء بہار کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ الحاج حسن احمدقادری صاحب کی مغفرت کے لیے دعاء فرمائیں،اللہ ان کی مغفرت فرمائے،ان کے درجات کو بلندفرمائےـ آمین