Home قومی خبریں جمعیۃ علما وسطی اترپردیش کے اراکین عاملہ کا اجلاس

جمعیۃ علما وسطی اترپردیش کے اراکین عاملہ کا اجلاس

by قندیل

ووٹر بیداری مہم، نشہ مخالف و اصلاحِ معاشرہ مہم اور دینی تعلیمی بورڈ کی ضلعی یونٹوں کی تشکیل سمیت متعدد مسائل پر فیصلے لئے گئے

کانپور(پریس ریلیز): ماہِ نومبر 2021ء میں جمعیۃ علماء وسطی اترپردیش کے جدید انتخاب کے بعد نو تشکیل شدہ مجلسِ عاملہ کے اراکین و مدعوئین کا ایک روزہ اہم اجلاس جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ خانہ میں شہر لکھنؤکے معروف و بزرگ عالم حضرت مولانا عبد العلی فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں دینی تعلیمی بورڈ کی ضلعی یونٹوں کے قیام، پورے زون میں نشہ مخالف و اصلاحِ معاشرہ مہم چلانے، مساجد کے وقف بورڈ میں اندراج کے تعلق سے چل رہے کام کو مزید منظم کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔
صدر اجلاس مولانا عبد العلی فاروقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہر دور کے الگ الگ تقاضے ہوا کرتے ہیں، اس وقت تمام کاموں میں ووٹر بیداری مہم کو ترجیح دیکر بہت زیادہ متحرک اور منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے کہا کہ ہمیں منفی سوچ سے خود بچتے اور دوسروں کو بچاتے ہوئے مثبت انداز کے ساتھ آنے والے انتخابات میں اپنے لئے عادل افراد کا انتخاب کرنا ہے۔
اجلاس میں ووٹر بیداری مہم کے تعلق سے تمام اضلاع کی رپورٹ پیش ہوئی، ضلعی یونٹوں کے جوش و خروش اور ان کے ذریعہ کئے گئے کاموں کو سراہا گیا جبکہ اس حوالہ سے مزید کام کرنے کیلئے طے پایا کہ اپنے اپنے ضلع کے ائمہ مساجد سے اپیل کریں کہ وہ عوام کو وٹ ڈالنے کی شرعی حیثیت سے واقف کرائیں اور لوگوں اس کی ترغیب دلائیں۔ اسی ضمن میں تبلیغی جماعت کے ذمہ داران سے بات کرکے جماعت میں نکلے ہوئے افراد کو رخصت دے کر ووٹ ڈالنے کیلئے ان کے متعینہ مقام تک پہنچانے کی بات بھی آئی۔
جمعیۃ علماء یوپی کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے تمام اضلاع میں دینی تعلیمی بورڈ کے قیام پر زور دیا۔ اس تعلق سے مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی سرپرستی میں 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مفتی ظفر احمد قاسمی فرخ آباد، مفتی عبدالرشید قاسمی کانپور، مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی محمدی، مفتی صہیب قاسمی بہرائچ، مولانا مرشد قاسمی کوشامبی، مولانا انصار احمد جامعی کانپور، ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی لکھنؤ اور حافظ شہباز محمودی فتح پور کے نام شامل ہیں، یہ حضرات مختلف اضلاع میں یونٹ قائم کرکے جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
نشہ مخالف مہم کے تعلق سے منشیات کے نقصانات اور اس لائن سے جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ سابق میں چلائی گئی مہم اور حال ہی میں جمعیۃ علماء کانپور کی جانب سے چلائی جانے والی نشہ مخالف مہم کو سراہتے ہوئے اصلاحِ معاشرہ مہم کے ذیل میں وسطی زون کے تمام اضلاع میں نشہ کے دینی، دنیاوی نقصانات سے باخبر کرنے کیلئے اور نشہ سے پاک سماج کی تشکیل کیلئے پورے مہینے،15 دن یا کم از کم ایک ہفتہ کا پروگرام چلانے کی تجویز پاس ہوئی۔ اس سلسلے میں یہ طے کیا گیا کہ تمام اضلاع کے صدور و نظماء منشیات پر پابندی کے مطالبہ پر مشتمل میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کی معرفت گورنر اور وزیر اعلی کو ارسال کریں گے اور مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے ’نشہ مکت سماج‘ قائم کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے۔ ان تمام امور کو منظم طریقے سے انجام دینے کیلئے مولانا نور الدین احمد قاسمی کانپور کی صدارت میں 9 رکنی اصلاحِ معاشرہ کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی جس کا کنوینر مفتی ہلال احمد قاسمی لہرپور کو بنایا گیا۔ کمیٹی میں مولانا محمد عامل عامل قاسمی جھانسی، مولانا عبد الجبار قاسمی ہردوئی، مولانا کوثر ندوی لکھنؤ، مولانا ذو الفقار نقشبندی فرخ آباد، مفتی عبدالرحمن مظاہری لہرپور، ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی لکھنؤ اور مولانا محمد عابد قاسمی اوریا کو شامل کیا گیا۔
آخر میں وقف بورڈ میں مساجد، قبرستان، خانقاہیں و دیگر اوقاف کو درج کرانے کیلئے زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء وسطی اتر پردیش اوقاف کو درج کرانے کیلئے ہر ضلع میں کیمپ آفس قائم کرے گی اور اس سلسلے میں پیش آنے والی تمام مشکلات کو دور کرنے کیلئے زون کی سطح پر تحفظ اوقاف کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ کمیٹی کے صدر مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی محمدی اور کنوینر مولانا محمد اعجاز ندوی سیتاپور رہیں گے جبکہ دیگر ارکان میں مولانا عبد الرب قاسمی فرخ آباد، مولانا محمد عمران شاہجہانپور، مفتی اظہار مکرم قاسمی کانپور، حافظ عبد الخالق فرخ آباد، مولانا انصار احمد جامعی کانپور، مولانا یاسر عبد القیوم ہردوئی اور مولانا محمد اسماعیل قاسمی کانپور دیہات کو شامل کیا گیا ہے۔
اجلاس میں تنظیمی خدمات کو مزید وسعت دینے کیلئے زون کی سطح پر متعدد سکریٹریان کا اعلان ہوا جن میں مولانا محمد مرشد قاسمی کوشامبی، مولانا اعجاز احمد ندوی لہرپور، مولانا یاسرعبدالقیوم ہردوئی، مولانا ذو الفقار نقشبندی فرخ آباد، مولانا انصار احمد جامعی کانپور، ڈاکٹرعبد القدوس ہاشمی لکھنؤ اور حافظ محمد شہباز محمودی فتح پور کام نام شامل ہے۔
اجلاس کا آغاز مولانا انیس الرحمن قاسمی کانپور کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، مفتی ہلال قاسمی لہرپور نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ نظامت کے فرائض مفتی ظفر احمد قاسمی نے انجام دئیے۔ صدراجلاس مولانا عبد العلی فاروقی کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔
اجلاس میں مولانا عبدالعلی فاروقی، مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی اور مفتی ظفر احمد قاسمی کے علاوہ مولانا عبد الجبار قاسمی ہردوئی، مولانا عبدالرب قاسمی فرخ آباد، مولانا محمد مرشد کوشامبی، مولانا شبیر احمد قاسمی بہرائچ، مفتی صہیب احمد قاسمی بہرائچ، مولانا نورالدین احمد قاسمی کانپور، مولانا انصار احمد جامعی کانپور، مولانا سلطان احمد جامعی جالون، مولانا کوثر ندوی لکھنؤ، مولانا حارث عبد الرحیم فاروقی لکھنؤ، مولانا یاسر عبد القیوم قاسمی ہردوئی، مولانا اویس احمد قاسمی جالون، قاری عبد المعید چودھری کانپور، مفتی اظہار مکرم قاسمی کانپور، مولانا محمد جنید قاسمی اناؤ، مولانا محمد اکرم جامعی، مولانا محمد اسماعیل قاسمی کانپور دیہات، مولانا محمد عابد قاسمی اوریا، مولانا اعجاز احمد ندوی سیتا پور، مولانا مختار عالم مظاہری اناؤ، مولانا ذوالفقار نقشبندی فرخ آباد، مولانا شکیل الدین ندوی ہمیرپور، مولانا ہلال احمد قاسمی سیتا پور، مولانا علی محمد لہرپور، ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کانپور، مفتی عبد الرشید قاسمی کانپور، مولانا فرید الدین قاسمی کانپور، مولانا نور الحسن قاسمی فرخ آباد، مولانا محمد شعیب مبین مظاہری باندہ، قاری بدر الزماں قریشی کے علاوہ دیگر لوگ موجود رہے۔

You may also like

Leave a Comment