Home قومی خبریں جمعیت علماکی جانب سے مفت میڈ یکل کیمپوں کے انعقادکا سلسلہ جاری

جمعیت علماکی جانب سے مفت میڈ یکل کیمپوں کے انعقادکا سلسلہ جاری

by قندیل

اب تک شہر و مضافات کے16000سے زائد لوگوں نے استفادہ کیا
ممبئی :عالمی وباءکووڈ 19کے پیش نظر جمعیت علماءکے کارکنان کافی فکر مند ہیں ،اور وہ حتی المقدور اس مصیبت کی گھڑی میں امداد و راحت رسانی کا کام کر رہے ہیں ۔اس مہاماری میں پورے ملک میں نافذ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معیشت میں کافی گراوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ بے روزگار ہوگئے،اور وہ کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی اشیاءکے لئے محتاج ہوگئے ۔ پریشانی کے اس عالم میں جہاں لوگ کھانے پینے کے محتاج ہوں ایسے میں دوا علاج کے لئے رقم کا انتظام کرنا ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے ۔لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے جمعیت علماءضلع بیڑ نے ضلع کے مختلف مقامات پر متعدد کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ۔اور الحمد للہ جمعیت علماءضلع بیڑ اور ستیہ مالک لوک سیوا گروپ مالیگاﺅں کے اشتراک سے بیڑ کے اقراءاردو اسکول گاندھی نگرمیں بھی گزشتہ ماہ حافظ محمد ذاکر صدیقی نائب صدر جمعیت علماءمہاراشٹر کے بدست مفت میڈیکل کا افتتاح عمل میں آیا ۔
میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر جمعیت علماءمہاراشٹر کے نائب صدر حافظ محمد ذاکر صدیقی نے کہا کہ یہ میڈیکل کیمپ تین دن تک جاری رہے گا،یہ میڈیکل کیمپ بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کے علاج و معالجہ کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ہم شہر و مضافات کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس میڈیکل کیمپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔اقرأاردو اسکول گاندھی نگرکے سکریٹری نظام بھائی نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ لوگوں کو اس میڈیکل کیمپ کا بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا ۔ضلع بیڑ میں جمعیت علماءکا یہ 11واں میڈیکل کیمپ ہے ،اس سے قبل 10جگہوںپر میڈیکل کیمپ لگایا جاچکا ہے ،جس میں 16000سے زائد لوگوں کا چیک اپ کرکے دوا دی گئی۔واضح رہے کہ 25اگست سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپوں میں سے فی الحال 5کیمپ ابھی بھی جاری ہیں۔جن میں یومیہ اوسطاً ایک ہزار کے قریب مریضوں کی تشخیص اور دوا ئیںدی جاتی ہےں۔ان میڈیکل کیمپوں کے لئے جمعیت علماءضلع بیڑ نے 26 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کی خدمات حاصل کی ہے ،جس میں سے 21ڈاکٹر(ڈاکٹر محمد ذکی جاوید،ڈاکٹر عمران ،ڈاکٹر مطیع الرحمٰن،ڈاکٹر نوید علی،ڈاکٹر سمیر عتیق احمد،ڈاکٹر فیضان،ڈاکٹر محمد راحل،ڈاکٹر عثمان غنی،ڈاکٹر جمیل الرحمٰن،ڈاکٹر غلام،ڈاکٹر محمود،ڈاکٹر معاذ،ڈاکٹر عثمان،ڈاکٹر اخلاق،ڈاکٹر متین،ڈاکٹر عاصم،ڈاکٹر وجاہت،ڈاکٹر شکیل،ڈاکٹر الیاس،ڈاکٹر فیض ستیہ مالک لوک سیوا گروپ مالیگاﺅں سے اور بقیہ 5مقامی ہیں ،جن میں ،ڈاکٹر محترمہ ادیبہ اور ڈاکٹر محترمہ نشاط انجم شامل ہیں۔شہر بیڑ و مضافات کے مختلف مقامات پر 25 اگست 2020کو11میڈیکل کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا ،جن میں (1)تکیہ مسجد گلزار پیر بیڑ،(2)بالے پیر درگاہ والی مسجد،(3)ایک مینار مسجد بالے پیر بیڑ،(4)مسکان نگر،(5)اندرا گاندھی اسکول امرائی بیڑ،(6)تیل گاﺅں ناکہ (7)نور مسجد بیڑ،(8)مدرسہ مبلغ الاسلام بالمقابل آڑھت مارکیٹ بیڑ،(9)اقراءاسکول اسلام پورہ بیڑ،(10)مالاپوری گرام پنچایت مومن آباد امبے جوگائی اور(11) اقراءاردو اسکول گاندھی نگر کے نام شامل ہیں ۔
جمعیت علماءضلع بیڑ اورستیہ مالک لوک سیوا گروپ مالیگاﺅں کے اشتراک سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کی ضلع کلکٹر نے سراہنا کرتے ہوئے منتظمین کی حوصلہ افزائی کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں مفتی عتیق الرحمٰن جنرل سکریٹری جمعیت علماءضلع بیڑ،حافظ جنید صدیقی شہر صدر جمعیت علماءبیڑ،مولاناسلیم اشرفی،مولانا عبد الہادی،مولانا عبد الباقی حسامی ،فاروق پٹیل،زیت اللہ خان،معین الدین ماسٹر،برکت پٹھان،علیم پٹیل ، جمعیت علماءکے طاہر، نگر سیوک عامر شیخ ،نگرسیوک انعامدار ،نگرسیوک اقبال بھائی ،نگرسیوک شیخ نظام بھائی ،ایم آر مشرف سید ریحان،سفیان شاہ،مستمر اورڈاکٹر فیض وغیرہ کاتعاون رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment