Home قومی خبریں جامعہ واے ایم یوسانحہ: سپریم کورٹ کامداخلت سے انکار،متعلقہ ہائی کورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت

جامعہ واے ایم یوسانحہ: سپریم کورٹ کامداخلت سے انکار،متعلقہ ہائی کورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت

by قندیل

نئی دہلی: جامعہ اوراے ایم یومیں سی اے اے اوراین آرسی کے خلاف احتجاج اورطلبہ کے ساتھ پولیس کے تشددپرداخل کی گئی عرضیوں پرسماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مداخلت سے انکارکردیاہے اورعرضی گزاروں کومتعلقہ ہائی کورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہےـ سپریم کورٹ کاکہناہے کہ متعلقہ عدالتیں بھی اس معاملے میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے سکتی ہیں ـ سپریم کورٹ کاکہناتھاکہ سی اے بی پرہونے والے احتجاجات میں مختلف مقامات پراس قسم کے واقعات ہوئے ہیں جن کے لیے ایک انکوائری کمیٹی کافی نہیں ہوگی ـ کورٹ نے کہاکہ ہائی کورٹس کے ججزمعاملے کی سماعت کے بعد ریاستی حکومتوں کوہدایت دیں گے کہ وہ طلباپرپولیس کی زیادتی کی انکوائری کے لیے ریٹائرڈججوں کی مددلیں اورمعاملے کی جانچ کروائیں ـ ساتھ ہی کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیاہے کہ احتجاج کرنے والوں کوگرفتارکرنے سے پہلے نوٹس کیوں نہیں دیاگیااورانھیں میڈیکل امدادکیوں فراہم نہیں کی گئی ـ طلبہ کی جانب سے ایک عرضی گزاراندراجے سنگھ نے عدالت عظمی کے اس موقف پرتنقید کی ہے ـ ان کاکہناہے کہ عدالت یہ کہہ کردامن نہیں جھٹک سکتی ـ جس طرح تلنگانہ انکاؤنٹرپرعدالت عظمی نے سماعت کی ہے اسی طرح اس معاملے پربھی سماعت کرنی چاہیے ـ

You may also like

Leave a Comment