نئی دہلی: جامعہ تشددمعاملے کی سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے آج مرکزودہلی پولیس کونوٹس جاری کیاہے اوران سے پورے معاملے میں حلف نامہ دائرکرنے کوکہاہے ـ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور سی ہری شنکرنے مختلف پی آئی ایلزکی سماعت کرتے ہوئے وزارت داخلہ، دہلی پولیس اورجی این ایس ٹی کونوٹس جاری کیاہےـ کورٹ نے جامعہ کے زخمی طالب علموں کے تحفظ یاسرکاری خرچے پران کوعلاج معالجے کی سہولت دینے سے انکارکردیا جس پروکلانے کورٹ روم میں ہی "شیم، شیم "کے نعرے لگاناشروع کردیا ـ معاملے کی اگلی سماعت چارفروری کوہوگی ـ عرضی گزاروں نے کورٹ کوبتایاکہ کس طرح جامعہ میں دہلی پولیس بغیراجازت گھسی اورطلبہ وطالبات پرزیادتی کی گئی ـ انھوں نے کورٹ سے اس پورے معاملے کی کسی ریٹائرڈجج کی نگرانی میں انکوائری کی بھی مانگ کی ہےـ