جامعہ ملیہ نے جاری کیا نیا اکیڈمک کیلنڈر

فائنل ایئر کے طالب علموں کا 1جولائی سے ہوگا امتحان
نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اکیڈمک کونسل کیایک اہم میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ فائنل سمسٹر اور فائنل ایئر کے اسٹوڈنٹس کے ایگزام یونیورسٹی میں ہی 1 جولائی سے 31 جولائی کے درمیان منعقد کئے جائیں گے۔اس میٹنگ میں جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر، رجسٹرار اے پی صدیقی (آئی پی ایس )، ڈین اور کونسل کے دیگر اراکین بھی شامل ہوئے تھے۔کوروناوائرس س وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یونیورسٹی کے تمام طرح کے مسائل اور تبدیلی کے بارے میں اس میٹنگ کے دوران بات چیت کی گئی۔اس میٹنگ میں جامعہ کے اکیڈمک کونسل نے یو جی سی کی طرف سے جاری کی گئی گائیڈلائنس اپنانے کا فیصلہ بھی لیا۔
اکیڈمک کونسل کی طرف سے لئے گئے فیصلے میں یہ فیصلے شامل ہیں:
٭آن لائن کلاسز31 مئی تک منعقد کی جائیں گی۔پہلے کلاسز30 اپریل تک مکمل ہونی تھیں۔
٭ اسائنمنٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بڑھا 5 جون کر دیا گیا ہے۔
٭ تمام ٹیچرس کو اسائنمنٹ اور انٹرنل اسیسمنٹ مارکس 15 جون تک اپ لوڈ کرنے ہوں گے۔
٭ فائنل سمسٹر اور فائنل ایئر کے اسٹوڈنٹس کے ایگزام یونیورسٹی میں 1 جولائی سے 31 جولائی کے درمیان منعقد کئے جائیں گے۔اسٹوڈنٹس جلد سے جلد اپنے ایگزامنیشن فارم جمع کر سکتے ہیں۔
٭سمر ویکیشن 15 جون سے شروع ہوکر 30 جون تک چلیں گے۔
٭ یونیورسٹی کھلنے کے بعد ریگولر اسٹوڈنٹس کے لئے کلاسز1 اگست سے شروع کی جائیں گی۔
نئے اکیڈمک سیشن کا شیڈول:
٭سیشن 2020-21 کے لئے آن لائن اپلی کیشن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 31 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔
٭ داخلہ کے لئے انٹرنس ٹیسٹ 1 اگست سے شروع ہوکر مہینے کے آخر تک چلیں گے۔
٭ نیا اکیڈمک سیشن نئے اسٹوڈنٹس کے لئے 1 ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔