جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایک اور بڑی حصولیابی،کیمسٹری کے پروفیسر کو ملا پہلا مقام

نئی دہلی:معروف مرکزی یونیورسٹی کو ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جامعہ میں کیمسٹری کے پروفیسرعمران علی کو ہندوستان کا نمبر ون سائنس داں قرار دیا گیا ہے۔ انھیں یہ خطاب امریکہ کی اسٹینفورڈیونیورسٹی نے دیا ہے۔ دنیا کے بہترین سائنس دانوں کی یہ فہرست مشہور عالمی جریدےPLOS Biology میں شائع ہوئی ہے۔ جامعہ کے پی آر او احمد عظیم نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس فہرست میں پروفیسر علی کو اپنے میدان میں دنیا بھر میں 24واں اور بھارت میں پہلا سائنس داں قرار دیا گیا ہے۔ پروفیسر عمران کو یہ اعزاز تجزیاتی کیمسٹری کے میدان میں ملا ہے۔ ان کے علاوہ جامعہ ہی کے چھ دیگر پروفیسرز نے بھی اس لسٹ میں جگہ بنائی ہے۔