جامعہ ملیہ اسلامیہ نے فاصلاتی اور آن لائن پروگرام میں داخلے کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ 7 ستمبر تک بڑھائی
دہلی: سینٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن(سی ڈی او ای)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اعلان کیا ہے کہ دوہزار چوبیس اور پچیس (ستمبر دوہزار چوبیس بیچ) میں داخلے جاری ہیں۔درخواست جمع کرنے کی تاریخ اکتیس اگست دوہزار چوبیس سے بڑھا کر 7 ستمبر 2024 کردی گئی ہے۔
سی ڈی او ای،جامعہ ملیہ اسلامیہ تعلیم، انگریزی، جغرافیہ،ہندی،ایچ آر ایم، اسلامیات، سیاسیات، پبلک ایڈمنسٹریشن، سماجیات، اردو اور ایم۔کام میں پوسٹ گریجویٹ، بی۔اے(جنرل) بی بی اے،بی کام اور بی سی آئی بی ایف جیسے انڈرگریجویٹ پروگرام سمیت متعدد پروگراموں میں داخلے لیتی ہے۔اس کے علاوہ پی جی ڈی جی سی، پی جی ڈی جی آئی،ڈی ای سی سی ای، سی سی ایچ این ٹی اور سی آئی ٹی سمیت پی جی ڈپلوما اور سرٹیفکٹ پروگراموں میں بھی داخلے اہلیت والے امتحان میں حاصل میرٹ کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔درخواست دہندگان کو سترہ سے ستائیس ستمبر دوہزار چوبیس کے درمیان اسناد کی جانچ کے لیے بلایاجائے گااور ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ای میل بھی برابر چیک کرتے رہیں۔
یو جی اور پی جی پروگراموں میں انٹرنس ٹسٹ ہوتے ہیں،بی۔ایڈ کے لیے بعد میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور ایم بی اے انٹرنس کو پندرہ ستمبر دوہزار چوبیس کے بجائے بائیس ستمبر دوہزار چوبیس کیا گیاہے اور جامعہ کیمپس ہی میں امتحان مرکز ہوگا۔ایم بی اے انٹرنس ٹسٹ دینے والے طلبہ اپنا ہال ٹکٹ امتحان پورٹل سے انٹرنس ٹسٹ سے ایک ہفتہ پہلے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
براہ کرم یہ بات یاد رکھیں کہ ایم بی اے،ایم اے ایچ آر ایم،ایم۔اے جغرافیہ،ایم۔اے اسلامیات،بی سی آئی بی ایف اور پی جی ڈی جی آئی ابھی صرف اوپن اور فاصلاتی نظام (او ڈی ایل) موڈ میں کیا گیاہے۔مزید تفصیل کے لیے براہ کرم درج ذیل سائٹ پر جائیں:
https://jmicoe.in/ or https://jmi.ac.in/cdoe
درخواست دہندگان کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ پراسپیکٹس میں دی گئی اطلاعات کو بغور پڑھیں اور آن لائن داخلہ فارم جمع کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ وہ اس میں درخواست دینے کے اہل ہیں۔