Home قومی خبریں جامعہ اقامتی کوچنگ اکیڈمی کے 30 امیدواروں نے یو پی ایس سی پاس کیا

جامعہ اقامتی کوچنگ اکیڈمی کے 30 امیدواروں نے یو پی ایس سی پاس کیا

by قندیل

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اقامتی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے 30 امیدواروں نے یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا ہے۔ یو پی ایس سی نے کل امتحانات کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ جس میں 829 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسری طرف ہریانہ کے پردیپ سنگھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔اقامتی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کی طالبہ روچی بوندل نے 39 واں رینک حاصل کرکے بہترین اسکورکیاہے۔ منتخب ہونے والے 30 امیدواروں میں سے 6 لڑکیاں ہیں۔واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اقامتی کوچنگ اکیڈمی(آر سی اے) یو پی ایس سی سول سروسز امتحانات کے امیدواروں کو مفت کوچنگ مہیا کرتی ہے۔یہ سہولت خاص طور پر اقلیتی ، شیڈول ذات اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کومہیاکی گئی ہے۔خواتین امیدوار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی اہل ہیں۔جامعہ کی وائس چانسلرپروفیسرنجمہ اخترنے کہاہے کہ آر سی اے طلباء سالانہ سال سول سروس امتحانات میں مستقل طورپربہترکارکردگی کامظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ بڑے فخراوراطمینان کی بات ہے۔ ہمیں آنے والے سالوں میں بہتر نتائج کی توقع ہے۔

You may also like

Leave a Comment