جے رام رمیش نے نئی تعلیمی پالیسی پرسوال اٹھایا

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیراطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکرنے کہاہے کہ کابینہ کے اجلاس میں آج نئی تعلیمی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 34 سال سے تعلیمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی ۔ لہٰذا یہ بہت ضروری ہے۔ تعلیم کی پالیسی میں بدلاؤکے بارے میں اپوزیشن جماعتیں بھی مرکز سے سوال کر رہی ہیں۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈرجے رام رمیش نے پولٹیکل سائنس پرسوال اٹھایا ہے۔ جے رام رمیش نے کچھ دیر پہلے ٹویٹ کیا ہے کہ ایک بات میرے لیے واضح نہیں ہے کہ کیا پوری سیاسیات ابھی بھی نئی تعلیمی پالیسی میں یونیورسٹی نصاب کاایک حصہ ہے؟’