جیل رسید ہونے کے بعد بھی نہیں بدلا ارنب گوسوامی کا لہجہ،ادھو ٹھاکرے کوپھر للکارا

ممبئی:ایک ہفتہ جیل میں گزارنے اورسپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعدنیوزروم پہنچنے والے صحافی ارنب گوسوامی نے بدھ کے روز مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھوو ٹھاکرے پر ایک ’’جعلی‘‘کیس میں گرفتاری کروانے کا الزام لگایا۔ اپنے ساتھی کارکنوں سے گھرے ہوئے گوسوامی نے کہا کہ اوھو ٹھاکرے ! میری بات سنو۔ تم ہارگئے۔بی جے پی کے سینئرلیڈردیویندر فڑنویس نے ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر کو عبوری ضمانت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ارنب گوسوامی پر 2018 میں خودکشی کے لیے ایک ہوم ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اکسانے کاالزام ہے۔ارنب گوسوامی نے بتایا کہ تلوجا جیل میں پولیس اس کےپاس تین چکر لگاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اودھو ٹھاکرے نے جعلی مقدمے میں گرفتار کروایا اورمجھ سے معافی بھی نہیں مانگی۔انہوں نے کہا کہ کھیل اب شروع ہواہے۔گوسوامی نے کہاکہ وہ ریپبلک ٹی وی کو ہر زبان میں استعمال کریں گے، بین الاقوامی میڈیا میں بھی ان کی پہنچ ہے۔دوبارہ گرفتار ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے گوسوامی نے کہا کہ میں جیل کے اندر سے (چینل) بھی شروع کروں گااور آپ (ٹھاکرے) کچھ نہیں کرسکیں گے۔گوسوامی نے عبوری ضمانت دینے پر عدالت عظمی کاشکریہ اداکیا ہے ۔