Home قومی خبریں جگدیش کمار کو یو جی سی کا صدر بنائے جانے پرجے این یو طلبہ یونین نےاٹھائے سوال

جگدیش کمار کو یو جی سی کا صدر بنائے جانے پرجے این یو طلبہ یونین نےاٹھائے سوال

by قندیل

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلباء یونین اور اساتذہ کی یونین نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین کے طور پر تقرری پر سوال اٹھایا اور الزام لگایا کہ کمار کو حکومت کے ایجنڈے کو نافذکرنے کا بدلہ دیا گیا ہے۔ جے این یو۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی سکریٹری موسمی بسو نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے حیران ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی اور ماہر تعلیم یو جی سی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے موزوں نہیں تھا ؟اسی دوران جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کی صدر آئشی گھوش نے ٹویٹ کیا اور الزام لگایاکہ گزشتہ چھ سالوں میں جے این یو کی بربادی کے بعد ایم جگدیش کمار یو جی سی کے صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔ کمار اداروں کو ختم کرنے کے ماہر ہیں۔ اسی لیے بی جے پی حکومت نے انہیں اس عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment