Home اسپورٹس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: روندرجڈیجہ سرفہرست آل راؤنڈر

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: روندرجڈیجہ سرفہرست آل راؤنڈر

by قندیل

دبئی :ہندوستان کے رویندر جڈیجہ نے موہالی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی نے ایک بیان میں کہاکہ سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں رویندر جڈیجہ کی کارکردگی شاندار رہی۔ جس کی وجہ سے وہ ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی مینز پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جڈیجہ کے 175 ناٹ آؤٹ نے انہیں بلے بازی کی درجہ بندی میں 54 ویں سے 37 ویں نمبر پر 17 مقام کی چھلانگ لگانے میں مدد کی۔ اس کے بعد وہ نو وکٹیں لے کر گیندبازوںکی درجہ بندی میں 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ جس کی و جہ سے وہ جیسن ہولڈر کی جگہ سرفہرست ٹاپ آل راؤنڈر بن گئے۔ ہولڈر فروری 2021 سے پہلے نمبر پر رہے۔ جڈیجہ اگست 2017 میں بھی ٹاپ پر پہنچے تھے اور ایک ہفتہ تک رہے۔ہندوستان نے پہلا ٹیسٹ اننگز اور 222 رنز سے جیتا تھا۔ جڈیجہ کو ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔اسی فہرست میں ہندوستان کے روی چندرن اشون تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اکچھرپٹیل 14 ویں نمبر پر ہیں۔ اکچھر نے چوٹ کی وجہ سے موہالی ٹیسٹ نہیں کھیلا تھا۔بلے بازوں میں وراٹ کوہلی دو مقام کے فائدے کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ہندوستانی کپتان روہت شرما چھٹے نمبر پر ہیں۔موہالی میں 96 رنز بنانے والے رشبھ پنت دسویں نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ٹاپ پر ہیں۔گیند بازوں کی فہرست میں اشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جسپریت بمراہ دسویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنس بدستور سر فہرست ہیں۔

You may also like

Leave a Comment