جب تک کورونا کی دوا نہیں آتی کسی قسم کی بے احتیاطی نہیں:مودی

بھوپال:وزیر اعظم نریندر مودی نے مہینوں بعدکوروناوباپرکچھ کہاہے۔لالٹین،موم بتی اورتھالی ریلی کے بعداس موضوع پرکم ہی بول رہے ہیں۔ اپوزیشن سرکارکی ناکامی پرمسلسل سوال اٹھارہاہے ۔لوگوں کو کورونا وبا کے خلاف غفلت نہ برتنے کی تلقین کرتے ہوئے انھو ں نے کہاہے کہ جب تک کوئی دوانہیں آتی ہے۔ دو گز دوری ، ماسک ضروری ہے۔ہفتے کے روز وزیر اعظم پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) – دیہی اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش کے دیہی علاقوں میں تعمیرکیے گئے 1.75 لاکھ مکانات کے مستحقین کی ہوم انٹری کے آن لائن پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔خطاب کے اختتام پروزیر اعظم نے ملک کے عوام کو کورونا وبا سے احتیاط میں کوتاہی نہ برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ منتر دیا ہے کہ یاد رکھو، جب تک دوائی نہیں ہے، کوئی سستی نہیں کرنی ہے۔ دو گز دوری ، ماسک ضروری ہے۔ اس منترکومت بھولنا۔ آپ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کے ساتھ آپ سب کاشکریہ۔