Home قومی خبریں جبراً تبدیلی مذہب کاالزام،دہلی اوریوپی میں مولاناعمرگوتم کے اداروں پرریڈ

جبراً تبدیلی مذہب کاالزام،دہلی اوریوپی میں مولاناعمرگوتم کے اداروں پرریڈ

by قندیل

نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے آج تبلیغ مذہب کے سلسلے میں دہلی اور اتر پردیش میں چھ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔یہ معلومات تفتیشی ایجنسی نے دی ہیں۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دہلی میں تین مقامات اور یوپی میں تین مقامات پر چھاپوں کے دوران برآمد دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تبدیلی مذہب کے مقصدکے لیے کروڑوں کی غیر ملکی رقم منگوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ مبینہ طور پر اس میں سے کچھ فنڈز پاکستان کی انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) سے بھی موصول ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایاہے کہ سرچ آپریشن کے دوران متعددقابل اعتراض دستاویزات ضبط کی گئیں ۔ بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کرائی گئی ۔ یہ چھاپے جنوبی دہلی کے جامعہ نگر علاقے میں محمد عمر گوتم اوران کے ساتھی مفتی قاضی جہانگیر عالم قاسمی کے گھر ، اسلامک دعوہ سنٹر (آئی ڈی سی) کے دفتر پر ہوئے ہیں۔اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤمیں واقع الحسن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور گائڈنس ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے دفاتر میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ای ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تنظیمیں عمر گوتم کے زیر انتظام چل رہی ہیں اور مبینہ غیر قانونی تبدیلی مذہب میں وہ نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment