جے شنکر نے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کی

ماسکو:وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے کہاہے کہ ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔ اس دوران انہوں نے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات پرتبادلۂ خیال کیاہے اوربین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی ہے۔ جے شنکرشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے چار روزہ دورے پرہیں۔جے شنکر نے ٹویٹ کیاہے کہ اس بار وزیر خارجہ سیرگئی لاروف سے مل کر ذاتی طور پر خوشی ہوئی۔باہمی تعلقات کو بڑھانے پر عمدہ بات چیت ہوئی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*