Home قومی خبریں آئی ٹی وزارت کے نئے ڈیجیٹل ضوابط کی آخری تاریخ، فیس بک نے کہا،عمل کرنے کا ارادہ ہے

آئی ٹی وزارت کے نئے ڈیجیٹل ضوابط کی آخری تاریخ، فیس بک نے کہا،عمل کرنے کا ارادہ ہے

by قندیل

نئی دہلی: سوشل میڈیا کی کمپنی فیس بک نے کہا ہے کہ وہ آپریشنل طریقہ کار کے نفاذکے لیے کوشاں ہے اور اس کا مقصد آئی ٹی قوانین کی دفعات کی تعمیل کرنا ہے۔ یہ قواعد 26 مئی سے نافذ ہوں گے۔ تاہم انہوں نے کہاہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ان امور پر غور کرتا رہے گا ، جس پر مزید رابطے کی ضرورت ہے۔منگل کو فیس بک کا جاری کردہ بیان اس نقطہ نظر سے اہم ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو ڈیجیٹل فورموں کے لیے نئی رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ اس کی آخری تاریخ صرف 25 مئی ہے۔ نئے قوانین کا اعلان فروری میں کیا گیا تھا۔ ان کے تحت ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام اور ہواٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا فورموں کو اضافی تفتیش مکمل کرنی ہوگی۔ نیز سوشل میڈیا کمپنیوں کو چیف آفیسر ، نوڈل رابطہ اور رہائشی شکایات کے ازالے کے افسر کی تقرری کرنی ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment