Home قومی خبریں اسلامک فقہ اکیڈمی کے سکریٹری مولانا امین عثمانی کا انتقال 

اسلامک فقہ اکیڈمی کے سکریٹری مولانا امین عثمانی کا انتقال 

by قندیل

 

نئی دہلی: اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے سکریٹری مولانا امین عثمانی کئی روز سے بیمار تھے اور علاج کے لئے ہمدرد ہاسپیٹل دہلی میں داخل تھےـ ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی اور گذشتہ دنوں پلازمہ تھیراپی بھی ہوئی تھی، مگر وہ جاں بر نہ ہو سکے اور آج ان کا انتقال ہوگیاـ مولانا عثمانی فقہ اکیڈمی انڈیا کے لیے روز اول سے بے لوث خدمات انجام دیتے رہے،وہ حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کے معتمد خاص رہے اور شبانہ روز پوری دھن کے ساتھ کام کرتے تھےـ ان کی منصوبہ بندی اور پلاننگ کی غیرمعمولی کارکردگی اور صلاحیت ضرب المثل تھی ـ فقہ اکیڈمی کے نظم و انتظام اور اس کے فقہی سمیناروں کے انعقاد میں ان کا کلیدی رول ہوتا تھاـ ان کی وفات سے اہلِ علم خصوصا فقہ اکیڈمی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہےـ

You may also like

Leave a Comment