اسلامک فقہ اکیڈمی کا دو روزہ سیمینار ادارہ دعوۃ الحق مادھو پور،سیتامڑھی میں 26نومبر سے

سیتامڑھی(پریس ریلیز): اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے زیراہتمام ادارہ دعوۃ الحق مادھو پور سلطان پور سیتامڑھی بہار میں”ہندوستان کے دینی جامعات میں فقہ مقارن کی تعلیم: ضرورت و اہمیت” کے عنوان پر دوروزہ قومی سیمینار کا آغاز کل 26 نومبر 2021 سے ہورہا ہے-
سیمینار کے کنوینر ناظم ادارہ دعوۃ الحق مولانا لبیب اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ افتتاحی نشست میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و اسلامک فقہ اکیڈمی کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جامعہ عربیہ ہتوڑا باندہ یوپی کے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبیداللہ اسعدی، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذ حدیث و فقہ حضرت مولانا عتیق احمد بستوی سمیت ملک بھر سے 50سے زائد مقالہ نگار حضرات شریک ہورہے ہیں-
انہوں نے بتایا کہ پروگرام کی تمام تر تیاریاں پوری کرلی گئیں ہیں، افتتاحی تقریب کا آغاز کل 26نومبر بعد نمازِ مغرب ہونا طے پایا ہے،27 نومبر کو دن بھر مقالات کی مختلف نشستیں ہوں گی، 27 نومبر کو ہی بعد نماز مغرب مولانا مفتی ثمین اشرف قاسمی امام و خطیب دبئی و خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی کی صدارت میں اجلاس عام ہونا طے پایا ہے-
کنوینر پروگرام نے اجلاس عام میں اطراف کے مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے ان معزز علما و اکابر سے استفادہ کےلیے ضرور تشریف لائیں اور اجلاس عام کو کامیاب بنائیں-