Home بین الاقوامی خبریں اسلام کے بارے میں فرانسیسی صدر کا بیان گستاخانہ:رجب طیب اردوان

اسلام کے بارے میں فرانسیسی صدر کا بیان گستاخانہ:رجب طیب اردوان

by قندیل

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا اسلام کے بارے میں حالیہ بیان خطرناک اشتعال انگیزی کے مترادف ہے۔اردگان نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مسجد اور مذہبی کارکنوں کے ایک اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے یہ کہا۔انھوں نے کہاکہ فرانسیسی صدر کا اسلام کی ’’تشکیل نو‘‘ والا بیان ہتک آمیز اور گستاخانہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعہ کو میکرون نے نام نہاد "اسلامی علیحدگی پسندی” کے خلاف متنازعہ منصوبے کا اعلان کیا تھا۔مغربی پیرس کے نواحی علاقے لیس ایموروکس(ایک بڑی مسلم آبادی والے علاقے ) میں ایک تقریر میں میکرون نے دعویٰ کیا کہ ’’اسلام کو پوری دنیا میں بحران کا سامنا ہے”۔اس بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے انھیں تنقیدوں کا سامنا ہے ۔ اردگان نے زور دے کر کہا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنانا یورپی سیاست دانوں کا خاص حربہ بن گیا ہے۔ اردگان نے میکرون پر زور دیا کہ وہ نوآبادیاتی گورنر ہونے کی بجائے ایک ذمے دار سیاست دان کی طرح کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے مغربی ممالک میں خود ریاست کی جانب سے نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment